پبی (مانند نیوز)تھانہ نظام پور پولیس کی کامیاب کاروائی۔گھریلو تنازعے پر نشئی شوھر نے اپنی بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسماہ سائیلہ زوجہ وقاص دختر امیر زادہ ساکنہ چارپانی نظام پورنے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں بحالت مجروحیت پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ۔میں گھر میں موجود تھی کہ شوہر وقاص ولد گل حسن ساکن چارپانی نے آتے سار ہی لاتوں،مکھوں سے گزارات شروع کیے اور ساتھ ہی پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے میں جسم کے مختلف حصوں پر جھلس گئی۔مقدمہ درج کیا گیاضلعی پولیس سر براہ عبدالرشید نے اس ریاض اللہ خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور،نوراسلام خان ASI/IO کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے 24 گھنٹہ کے اندر اندر ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی