پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام 100 یتیم و لاچار بچوں میں ر مضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا،فوڈ پیکج میں چاول،چینی،گھی،چائے پتی،کھجور،سویاں اور دیگر اشیا ئے خورونوش شامل تھا،اس حوالے سے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر بجلی گھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم بچوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے سرپرستوں،سماجی کارکنوں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب سیزمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز،جنرل سیکرٹری غنی ر حمان، ڈی سی سی ایم کی نائب صدر اور ضلعی مصالحتی کمیٹی کی خاتون ممبر نصرت آرا،ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجمل شاہ یوسفزئی،سپورٹس اینکر عارف مردانوی،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائر یکٹر محمد عارف،لیبر ایجوکیشن کے حسن حساس،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الا سلام،خدائی خدمتگار فضل شاہ،دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے پریس سیکرٹری جان شیر،ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی خان کے خصوصی نمائندے مقبول خان اور زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی یوسی منگاہ کے صدر حاجی اکبر خان نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ادارے کے چیئرمین محمد پرویزاور جنرل سیکرٹری غنی ر حمان نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ ر مضان فوڈ پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔نصرت آرا نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دے رہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور مخیرحضرات مخیر اداروں کے ساتھ تعاون کرکے معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے اپنا فر ض ادا کریں۔