صوابی (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پیر کے روز جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائش گاہ ضلع صوابی گئے اور ان سے انکے بھائی شکیل احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ گورنر نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے مشتاق احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پر انتہائی افسوس ہوا، آپ سمیت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ رکن قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل اور پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے