کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کوہاٹ کے حدود میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے کنٹینرز/بوتلز/گیلنز وغیرہ میں خرید و فروخت اور سپلائی پر فوری طور پر عرصہ 30 دن کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج سرکاری طور پر کیا گیا۔