تورغر (مانند نیوز) صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے ہیڈ کوارٹر بازار کا دورہ کیا اور رمضان شکایات ڈیسک کا جائزہ لیا۔دورانِ انسپکشن، انہوں نے مختلف اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہوں۔انہوں نے بازار میں موجود خریداروں اور شہریوں سے بھی بات چیت کی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار سے متعلق ان کی رائے معلوم کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ قیمتوں پر سخت نگرانی رکھیں اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔