تورغر (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت ضلع کے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لی حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران، اسسٹنٹ کمشنران اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ستمبر کے مہینے کے ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ اختیار عوام پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات اور ان کے حل کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں گڈ گورننس کے مختلف اشاریوں پر بھی غور کیا گیا، اور تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ ڈیٹا کو بروقت اپ لوڈ کریں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ تاخیر کرنے والے محکموں کو سختی سے ہدایات دی گئیں کہ وہ کارکردگی میں بہتری لائیں۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے اجلاس کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام محکمے باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری کو یقینی بنائیں گے۔