دیر(مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر اپر نوید اکبر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم نے لیویز فورس کے ہمراہ واڑی اور اخگرام بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں، سرکاری نرخنامہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ناقص صفائی، کم وزن، سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا جبکہ کئی دکانداروں سے قومی شناختی کارڈز قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیے گئے۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران تمام لوازمات پورا کریں، بصورتِ دیگر حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔