بٹگرام(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت بعد از پولیو مہم فروری 2025 کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمد ایاز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین، کوآرڈینیٹر EPI ڈاکٹر محمد غلام اسحاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی مانیٹرز، DSO اور متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ LQAS اور PCM رپورٹ کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکاء کو پولیو مہم سے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی، جس میں مہم کی کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور مزید بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آئندہ پولیو مہم کی مزید بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے والدین میں شعور اجاگر کرنے، مربوط حکمت عملی اپنانے اور ٹیموں کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مہم کے لیے مکمل تیاری کریں اور پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کے حصول میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے