ایبٹ آباد(مانند نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی زیر نگرانی پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے قرشی انڈسٹریز کے تعاون سے رمضان راشن پیکج فراہم کیا گیا۔ اس سلسلے میں قرشی انڈسٹریز کے جنرل منیجر ایڈمن اینڈ سروسز محمد حفیظ، لیگل اسسٹنٹ وقاص خان ایڈووکیٹ اور مینیجر لائزان عباس علی خان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی اور پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے خصوصی رمضان راشن پیکج پیش کیا۔ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے قرشی انڈسٹریز کے وفد نے کہا کہ ہزارہ پولیس نے ملک میں قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جو قابل تحسین ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، قرشی انڈسٹریز کی جانب سے یہ رمضان پیکج ایک چھوٹی سی کاوش ہے، تاکہ شہداء کے اہل خانہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے قرشی انڈسٹریز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوان ملک میں امن و امان کی خاطر ہر روز جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ محکمہ پولیس شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اور نجی اداروں کا اس نیک کام میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرشی انڈسٹریز نے ہمیشہ پولیس شہداء کو یاد رکھا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے، جو لائق تحسین ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے قرشی انڈسٹریز کے جی ایم ایڈمن محمد حفیظ کو ہزارہ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند بھی پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے