کوہاٹ(مانند نیوز) ڈویژن کے اضلاع کوہاٹ، کرک،ہنگوبشمول ضم اضلاع اورکزئی اور کرم کے ضلعی افسران کاوزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت رمضان المبارک میں مختلف بازاروں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔اور روزانہ کی بنیاد پر سبزی، فروٹ، گوشت، پولٹری اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اور مذکورہ تمام اضلاع کے ضلعی،تحصیل یونین کونسل کے سطح کے بازاروں کی صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا تی ہے۔تاکہ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی ہو۔اسی طرح غریب اورمسافر روزہ داروں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامی کی زیر نگرانی مخیر حضرات / ٹریڈ یونینز وغیرہ کے تعاون سے مختلف عوامی مقامات پررمضان افطار دسترخوان لگائے جارہے ہیں۔ جن میں شیلٹر ہوم،،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،وومن اینڈ چلڈرن پارکوں،اضلاع کے سٹی بازاروں اور تحصیلوں کی سطح پرعوامی مقامات شامل ہیں۔