پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام روازنہ1 ہزارمستحق افراد کو افطاری دی جاتی ہے،افطاری کا اہتمام معاشرے کے اس حصے کی خدمت کیلئے ہے جو رمضان کے اس مقدس مہینے میں کھانے سے محروم ہیں۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چئیر مین تیمور خان مہمند نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم غربا کی خوراک اور رہائش کی بنیادی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا بہترین مقصد پو راکرنے پر یقین رکھتے ہیں۔تنظیم ہونے کے ناطے ہم ملک میں غذائی عدم تحفظ کو ختم کرنے کیلئے مقامی فلاحی تنظیموں اور حکومت کیساتھ بہت سارے منصوبوں پر تعاون بھی کر رہے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں معاشرے کے محروم طبقے کو کھانا کھلاناساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا احسن اقدام ہے جسے فرامو ش نہیں کیا جا سکتا۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن تقسیم کا یہ پورے رمضان کے مہینے جاری رہیگا۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جا ر ہی ہے کہ ماہ مقدس میں معاشرے میں نادار اور مستحق افراد کو فائدہ ہو گا۔