شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن الپوری کے زیراہتمام متوکل خان ایڈووکیٹ کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی کاانعقاد، بار ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت متوکل خان ایڈوکیٹ کی رسم قل پر فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ متوکل خان ایڈوکیٹ ایسے شخصیت تھے کہ صدیوں میں اس کا مثال نہیں ملتا وہ اپنے علاقے کا خان تھا مگر اس کا انداز ملنگ تھا انہوں نے شانگلہ کی سیاست میں ایسا کردار ادا کیا جو نہ صرف شانگلہ کی عوام کو یاد رہے گا بلکہ ان کے مخالفین اور ان کے ساتھ الیکشن لڑنے والے حریف بھی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے اس جعلی نظام میں درست سیاست کرنے کی بھرپور کوشش کی عوامی خدمت اورشانگلہ کی موثر اواز بنے رہیں ان کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی اور وہ ہمیشہ شانگلہ کے عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔متوکل خان ایڈوکیٹ نے سیاست سے بالاتر ہو کر شانگلہ کی محرومیوں اور حقوق پر آواز اٹھائی جن کے لیے کوئی دوسرا پلیٹ فارم میسر نہیں تھا متوکل خان نے اپنے وسائل سے ان لوگوں کا ساتھ دے کر ان کی آواز بنا رہا۔اس موقع پر دیگر وکلا بھی موجود تھے کے پی بار کونسل کے رکن حق نواز خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ متوکل خان ایڈوکیٹ کے ساتھ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد کی واقفیت رہی ان کیساتھ سیاست اوروکالت کی انہوں نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ ایک با صلاحیت اور نہ ڈر سیاسی شخصیت تھے۔تقریب میں دیگر وکلا ء میں شاہ فواد خان ایڈوکیٹ،فیاض احمد خان ایڈوکیٹ،نمدار علی شاہ ایڈوکیٹ،عبدالصبور خان ایڈوکیٹ و دیگر وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ختم قران کیا اور متوکل خان ایڈوکیٹ کی زندگی پر تفصیلی روشنی اور اس کو خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے