پبی (مانند نیوز)پی پی پی تحصیل پبی نے تحصیل بار پبی کے انتخابات میں ملگری وکیلان کے صدر طارق محمود خٹک ایڈووکیٹ اور ان کے پینل کی غیر مشروط طور پر حمایت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سے وابستہ وکلاءبار انتخابات میں ملگری وکیلان کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پبی کا اجلاس پبی شہر میں حجرہ میاں محبوب شاہ مرحوم میں زیر صدارت پی پی پی پبی شہر کے صدر میاں امتیاز علی شاہ منعقد ہوا۔اجلاس میں پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس،پی پی پی تحصیل پبی کے تنظیمی عہدے داروں میاں بختیار حسین، محمد ادریس شہبازی، فہد علی شاہ،محمد امین،جواد خان،شاہ فیصل، شاہزیب خان،اسماعیل خان، محمد یاسین،میاں ذوالفقار علی،انس شہزاد،محمد ایاز خان، احد حسین، فیاض خان، محمد فہد اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے متفقہ فیصلہ ہوا کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن پبی کے سالانہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پبی عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیم ملگری وکیلان کے صدر طارق محمود خٹک ایڈووکیٹ اور ان کے پینل کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔ تحصیل بار پبی ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 5 اپریل کو ہوں گے۔ ان کی کامیابی کے لیے پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کی سربراہی میں 5 رکنی انتخابی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے ممبران میں میاں امتیاز علی شاہ، میاں بختیار حسین،فہد علی شاہ،فیاض خان اور جواد خان شامل ہوں گے۔ انتخابی کمیٹی تحصیل پبی میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ پیپلز لائرز سے رابطہ کرے گی اور پارٹی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے پی پی پی کے حمایت یافتہ ملگری وکیلان صدارتی امیدوار طارق محمود خٹک ایڈووکیٹ اور ان کے پینل کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی