پبی (مانند نیوز)نوشہرہ پولیس کی اہم کامیابیاں نوشہرہ کینٹ کی حدود دھوبی گھاٹ نزد پریس کلب و خوشحال کالونی سنچنگ کا مرکزی ملزم نوشہرہ کینٹ پولیس وپشاور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں ہلاک چھینی گئی موٹر سائیکل125 برآمد اسی طرح مورخہ 13-01-2025 تا 10-03-2025 تک نوشہرہ پولیس کی کارکردگی پیش نظر ہے۔05(کارلفٹر)موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 21موٹر سائیکلیں،05موٹر کاریں برآمد05مقدمات میں 4.5تولہ طلائی زیورات مالیتی 11لاکھ روپے و نقد رقم 08لاکھ 23ہزار روپے برآمد کیے گئے ٹریس شدہ مقدمات07 قتل کے مقدمات۔02اقدام قتل کے مقدمات،05راہزنی کے مقدمات ٹریس آؤٹ کرکے ملزمان گرفتار کیے گئے پولیس مقابلے بجرائم پیشہ افراد کے ساتھ 05 پولیس مقابلے ہوئے۔جن میں 04 انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاری ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوااسی طرح 530مجرمان اشتہاری ودیگر جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 507 پستول،32 بندوق، 25 کلاشنکوف, اور 5033 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کیے گئے منشیات ڈیلرکے خلاف کاروائیوں کے دورن221منشیات ڈیلر گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 412کلو 187گرام چرس،62کلو 323گرام ائس جبکہ 05کلو 639گرام ہیروئن برآمد کئے ان خیالات کا اظہارضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے نیو ڈی پی اوکمپلیکس کے کانفرنس ہال میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ نوشہرہ کینٹ کے علاقہ نزد پریس کلب چوک رات کے وقت احتشام ولد امتیاز احمد سے نامعلوم سنچرز نے موٹر سائیکل 125اسلحہ کی نوک پر چھین کر مزاحمت پر فائر کرکے قتل کیاگیا تھا اسی طرح تھانہ کینٹ کے علاقہ خوشحال کالونی میں اسامہ علی ولد عبدالرشید سے اسلحہ کی نوک موبائل چھینے کے دوران سنیچرز کی فائرنگ سے میرے علاوہ محمد شایان ولد محمد سجاد عمر12سال بھی لگ کر زخمی ہوا۔نامعلوم سنیچرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔یہ پولیس کیلیے ایک چیلنجنگ کیس تھا عالمزیب خان SP انوسٹی گیشن کی سربراہی میں مقدم خان SDPO کینٹ،وقاص خان SHO کینٹ،انور خان OII,ساجد خان انچارج CFU نے دن،رات انتھک محنت سے مرکزی ملزم شاکر ولد میر عالم ساکن لنڈیسڑک پشاور تک رسائی حاصل کرکے پشاور پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں اپنے ہی ساتھی فائر سے لگ کر ہلاک ہوا ہے احتشام سے چھینی گئی موٹر سائیکل 125برامد کرلی گئی۔ہلاک سنیچر نوشہرہ پولیس کے علاوہ پشاور پولیس کو بھی کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا