پبی (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ حاجی زرعالم خان نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ شجرکاری مہم کے تحت رواں موسم بہار کے دوران حلقہ پی کے 85 بھر میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو اور سرسبز و شاداب نوشہرہ کی تشکیل ممکن ہو۔ افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی مقامی ذمہ داران نے شرکت کی حاجی زرعالم خان نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی توازن کیلیے ضروری ہے بلکہ مستقبل کی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ضامن بھی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوامی شمولیت یقینی بنا کر اس مہم کو کامیاب بنایا جائے بعد ازاں ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ نے شرکاء میں 10 ہزار پودے بھی تقسیم کئے اور عوام سے اپیل کی کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت یقینی بنائیں تاکہ شجرکاری مہم کے دیرپا اور مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے