وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر محراب کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، زرائع کے مطابق اس دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے