پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے کے زخمی مفتی منیر شاکر اسپتال میں دم توڑ گئے، مسجد کے باہر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان ایل آر ایچ عاصم کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ایک بیان میں انہوں نے دھماکےمیں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونحوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مفتی منیر شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں۔صوبائی مشیرصحت احتشام علی نے بھی مفتی منیر شاکرکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے