پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی اور مضافات میں انتظامیہ قصابوں اور دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل کرانے میں مکمل ناکام تحصیل پبی میں دکانوں پر سرکاری نرخنامہ پر نہ عمل ہو رہا ہیں اور نہ ہی سرکاری نرخنامہ لگایا گیا ضلعی انتظامیہ صرف سوشل میڈیا تک محدود عوام کو کوئی ریلیف مل نہ سکا ان خیا لات کا اظہارتحصیل پبی کے ممبر اور ویلج کونسل ترخہ کے چیئرمین تیمور کمال نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ تحصیل پبی اور مضافات میں انتظامیہ قصابوں اور دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ دکانوں پر سرکاری نرخنامہ پر نہ عمل ہو رہا ہیں اور نہ ہی سرکاری نرخنامہ لگایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں عوام کو کوئی ریلیف مل نہ سکا۔ ناجائز منافع خوروں نے خوارک کے اشیاء کی من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں جبکہ قصابوں نے بھی سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں کر رہیں. ضلعی انتظامیہ بڑے بڑے مارٹوں کو چھوڑ کر ویلج کونسلوں کا روخ کر تاکہ نچھلے سطح پر عوام کو ریلیف مل سکے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے سے غریب عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پیس رہیں ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہیں کہ تحصیل پبی میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور متعلقہ افسران سرکاری نرخ نامہ جاری کر نے کے بجاے اس پر عمل یقینی بناے۔ برائے نام کمیٹیوں کے بنانے سے مسائل کم نہیں ہوتے کیونکہ سرکاری افسران دفتروں سے نکلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ڈی سی کے دفتر نرخ نامہ جاری کرنے سے مسائل میں کمی نہیں آتی جب تک سرکاری افسران ڈیوٹی کو ذمداری سے اور ایمانداری سے نہیں نبھاے گے۔ غریب عوام جہاں دو وقت کی روٹی مشکل سے کما رہے ہیں وہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث نا جائز منافع خوروں نے غریب عوام کو دونوں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہیں۔ ضلع کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ پر عمل کروانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ اور دفتروں سے نکل کر بازاروں او ویلج کونسلوں کا روخ کرے اور دوکانداروں اور قصابوں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل کرنے کا پابند بنایا جاے