پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے بارے میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریلیف اعجاز اختر ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران, ٹی ایم اوز, محکمہ بلدیات اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اجلاس کے شرکاء کوانسداد ڈینگی مہم, ڈینگی بخار کی روک تھام کے اقدامات, اورانسداد ڈینگی کی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو انسدادِ ڈینگی کی پالیسی نافذ کرنے، ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کی روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ, گھروں اور دفاتروں کی سرویلنس جاری رکھنے کے ہدایات جاری کئے