مانسہرہ (مانند نیوز)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں محکمہ جنگلات کے سینئر افسران اور عملہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی انکوائری میں یہ انکشاف ہوا کہ مانسہرہ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی کٹائی کی گئی، جس میں محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین نے ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کرکے غیر قانونی کٹائی سے سرکاری خزانے کو 2 کروڑ 98 لاکھ 36 ہزار 531 روپے نقصان پہنچایا۔ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس کیتحت ڈی ایف او سرن جواد ممتاز، سابق ڈی ایف او سرن مدثر حسن، ایس ڈی ایف او جیوڑی مامون خان، رینج آفیسر محمد عالم، فارسٹ گارڈز وقار بخت، رحمت علی، ذیشان اور سابق فارسٹر نیاز شاہ کو گرفتارکر لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے