اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپرویلڈ کیمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ترقی میں ایران کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو حل کرنے کے لیے سفارتکاری کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جی 7 ممالک کی جانب سے خطے کے عدم استحکام کے حوالے سے بیان کو رد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ہماری تکنیکی اور صنعتی ضروریات اور عالمی حقوق اور پابندیوں کے مطابق ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے