جنوبی وزیرستان ( مانند نیوز ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان اپر کے صدر نور حسن محسود نے ظفر الاسلام کی بطور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعیناتی کو ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظفر الاسلام جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں، اور انہیں نہ صرف قبائلی علاقوں کے رسم و رواج کا گہرا ادراک ہے بلکہ وہ یہاں کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ نور حسن محسود کا کہنا تھا کہ کمشنر ظفر الاسلام نے اپنے سابقہ دورِ تعیناتی میں بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اور ان کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، خصوصاً جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظفر الاسلام جیسے تجربہ کار افسر کی تعیناتی علاقے کی ترقی میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے