باجوڑ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی ارشد خان نے کوزہ اڈہ بازار ناوگئی کا دورہ کیا۔ عوامی شکایات اور ایک افسوس ناک واقعہ کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی نے کیمیکل دھاگوں اور بچوں کے پٹاخے اور دیگر خطرناک اشیاء کی مدد سے اڑانے والی پتنگوں کے خلاف مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور کارروائی کی۔ خطرناک اشیاء کو قبضہ میں لے لیا گیا۔اور مذید قانونی کاروائی کیلئے فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذکورہ سامان ضبط کیا گیا۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اگر کسی بھی دکاندار سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مزید چھاپے اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ضلع بھر میں پٹاخوں، پھتنگ اور ماچس بم کی خرید و فروخت پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بازارمیں سبزیوں اور پھلوں کی مختلف دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایات کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفائیڈ پرائس لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کریں اور حفظان صحت کے معیارات کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے