لوئر دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں، زیادہ وزن لے جانے والے ٹرک ڈرائیورز کو جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک قصاب کیخلاف شکایت پر ان کو جرمانہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس نے معیار بازار کا تفصیلی جائزہ لیا، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا۔ گرانفروشی، گوشت کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، صفائی ستھرائی چیک کی۔مختلف دکانوں سے زائد المیعاد اشیاء برآمد کرکے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ایکسپائر اشیاء جس میں (چپس، چنا، میلک پیک، مصالحہ، بسکٹ وغیرہ شامل تھے)کو جمع کر کے ٹانگے شاہ خوڑ میں جلا دیا گیا۔ اس کے علاوہ عارضی تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا تاکہ بازار میں ٹریفک کے روانی متاثر نہ ہو۔معیار بازار میں قائم کمپلینٹ سیل کا بھی جائزہ لیا۔ اس کیساتھ ساتھ کمپلینٹ سیل کو ایک شکایت موصول ہوا تھا جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہاب الدین قصاب کو موقع پر جرمانہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے معیار بازار میں مائن منرل(بڑے پتھر) سے اورلوڈ ٹرکوں کو جرمانہ کیا، مزکورہ ٹرکوں کو پہلے سے ٹائم دیا گیا ہے، مقرر کردہ وزن سے زیادہ وزن لے جانے پر ٹرک ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے معیار بازار میں عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیر ڈریسر(نائی) اور ٹیلروں (درزیوں) کی دکانوں کا جائزہ لیا۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور سرکار کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کو کھلی جگہ آویزاں کرنے کی ھدایات جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کی صورت میں درج شدہ نمبروں یا بازار میں قائم کمپلینٹ سیل کو اپنا شکایت درج کر سکتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے معیار مین اڈے کا بھی دورہ کیا، ٹی ایم اے اہلکاروں کو اڈے سے کچرہ اٹھانے اور منشی کو اڈے کے اندر سواریاں بٹھانے اور اتارنے کی ھدایات جاری کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے معیار خوڑ میں کانٹے کا بھی جائزہ لیا۔