اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد صرف نظامِ حکومت میں ہی نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس کی ڈیکوریشن میں بھی بڑی تبدیلیاں لے آئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد پہلے 8 ہفتے بہت مصروف رہے لیکن مصروفیات کے باوجود بھی اُنہوں نے صدارتی دفتر کی ڈیکوریشن کو تبدیل کرنے کے لیے وقت نکال لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو جگمگاتی ہوئی گولڈن گیلری میں تبدیل کر دیا۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
امریکی صدارتی دفتر میں سنہرے پردے، سنہرے فریمز میں مزین تصاویر، سنہرے مجسمے اور دیگر آرائشی اشیاء، تقریباََ ہر چیز سنہرے رنگ کی نظر آ رہی ہے۔

یہاں تک کہ صدارتی دفتر میں موجود ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول بھی سنہرے رنگ کے کور میں لپٹا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 شخصیات کے پورٹریٹس کو بھی اوول آفس کی دیواروں کی زینت بنایا ہے جن میں سابق امریکی صدور اور سیاستدانوں کی تصاویر شامل ہیں۔

نئی ​​گولڈن کلب ورلڈ کپ شیلڈ بھی امریکی صدارتی دفتر میں رکھی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے