پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کی جیلوں میں بد انتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قیدیوں سے رشوت وصول کرنے اور انہیں منشیات کی فراہمی والی کالی بھیٹروں کے خلاف راست اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پشاور ریجن کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات صاحبزاد محمد قیصر نے مختلف جیلوں کا دوروں کے دوران کیا جہاں پر انہوں نے انتظادمی امور، دیگر سہولیات اور قیدیوں کے لیے فراہم کردہ خوراک اور صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ اپنے دوروں کا تسلسل جاری رکھتے ھوئے انہوں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل چارسدہ اور ڈسٹرکٹ جیل جمرود کے اچانک دورے کیے جہاں پر تعینات اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ انھوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اورخود جا کر قیدیوں کی خوراک اور دوسرے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے جیلوں میں صفائی کیساتھ منشیات اور آئس کے استعمال کے روک تھام پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر منشیات کے استعمال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے خود جیل کے کیچن میں جا کر قیدیوں کے لیے تیار کی جانے والی خوراک کا معیار بھی چیک کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ وہ قیدیوں کا خیال رکھیں، روزانہ کے بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں اور قیدیوں کو اعلیٰ معیار کا خوارک فراہم کریں۔ انھون نے جیل اہلکاروں کی طرف سے ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔