اسلام آباد (مانند نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی 10 بہترین ڈیلوریز کی فہرست جاری کردی۔

چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے 4 پاکستانی بولرز کی ہیں، اس فہرست میں ابرار احمد کی 2، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی 1، 1 بال شامل ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانووے اور بھارت کے شبمن گل کے خلاف ابرار احمد کی گیند بہترین ڈیلوریز میں شامل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو بولڈ کرنا بھی میگا ایونٹ کی بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے۔

نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیم سن کو آؤٹ کرنے والی بال بھی بہترین ڈیلوریز کا حصہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے