اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔ دونوں رہنما تجارت کے فروغ، شراکت داری،اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔