اسلام آبا د(مانند نیوز)یورپین اسپیس ایجنسی نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے لی جانے والی تصاویر جاری کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے کیے جانے والے سروے کا پہلا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

ای ایس اے کے مطابق یوکلیڈ مشن میں آسمان کے 3 حصوں کے گہرے مشاہدے میں 2 کروڑ 60 لاکھ کہکشائیں دریافت کی گئیں۔

—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
ای ایس اے نے دریافت ہونے والی کہکشاوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق کہکشاؤں کی نئی دریافت محض شروعات ہے، یوکلڈ مشن مکمل ہونے پر کہکشاؤں کا ایک کیٹلاگ بھی تیار ہو گا۔

ناسا نے کہکشاں کے حیرت انگیز مناظر کی نئی تصاویر جاری کر دیں

یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یوکلڈ مشن کہکشاؤں کا سب سے بڑے پیمانے پر سروے کر رہا ہے، جس سے ہمیں کائنات کی تاریخ اور کائنات کی تشکیل کرنے والی پوشیدہ قوتوں کو تلاش کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے