اسلام آبا د(مانند نیوز)بھارتی اداکارہ حنا خان کی روضۂ رسول ﷺ کے سامنے افطار کی تمنا پوری ہو گئی۔

انہوں نے روضۂ رسول ﷺ کے سامنے روزہ افطار کرنے کی سعادت حاصل کی، اس روح پرور لمحے کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کینسر سے جنگ جیتنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرہ کر لیا

ویڈیو میں وہ روضۂ رسول ﷺ کے سامنے بیٹھ کر جائے نماز بچھاتی ہیں اور افطار کا انتظار کرتی ہیں، انہوں نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمنا تھی کہ مدینے میں روزہ ہو اور سامنے پیارے آقا ﷺ کا روضہ مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مدینہ رسول اللّٰہ ﷺ کا شہر ہے، جہاں دل کو چھو لینے والا سکون، جاہ و جلال، ٹھہراؤ، خوشبو بھری ہوا، ناقابلِ بیان خوشی، روحانی تعلق ہے، جہاں سب کچھ بالکل درست محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے