اسلام آبا د(مانند نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مصطفیٰ قتل کیس: ریمانڈ رپورٹ میں اہم انکشاف

اس سے قبل 18 مارچ کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے