ایبٹ آباد (مانند نیوز) حکومتی ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوام دوست ایجنڈے ”اوپن ڈور پالیسی” اور ”گڈ گورننس” کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عوامی شکایات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ مسائل کے حل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے بلاجھجک رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوامی فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔