ہنگو (مانند نیوز)ضلعی انتظامی آفیسر ہنگو شکیل احمد خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔علاوہ ازیں انہوں نے جیل میں کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کے معیار سمیت صفائی بھی کا جائزہ لیا۔مزید برآں انہوں نے جیل ڈسپنسری کے معائنہ کے دوران ادویات کی دستیابی اور دوسری سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جیل انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔شکیل احمدخٹک نے تمام تر سہولیات تسلی بخش پا کر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کے سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال ہنگو کی کوششوں کوسراہا اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔