اورکزئی (مانند نیوز) 5 ماہ سے تنخواہیں اور 8 ماہ سے ہسپتال کو فنڈ نہ ملنے کے خلاف ہسپتال عملے کا احتجاج اوپی ڈی سمیت تمام سروسز بند ہسپتال کو فنڈ نہ ملنے کی صورت میں ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم مرف کے زیرانتظام چلنے ولا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ قبائلی ضلع اورکزئی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں سمیت تمام میل اور فی میل عملے کو گزشتہ5مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف عملے نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے او پی ڈی سمیت تمام سروسز کو تالے لگا کر بند کر دئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر امان اللہ، علی امین، ہدایت اللہ، عاطف سیداور ڈاکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیومشتی میلہ ہسپتال کو گزشتہ 8 ماہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہیں دیا گیا ہیڈی ایچ کیو ہسپتال مشتی میلہ روزانہ کی بنیاد پر 5سو تا6کے قریب صحت کے سہولیات فراہم کر رہا ہے جن میں 6کنسلٹنٹ 15میڈیکل آفیسرز سمیت صحت کے مختلف شعبے کام کر رہے ہیں مگر افسوس ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کے باعث ہسپتال کا سارا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اور کلاس فور ملازمین کو بھی گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں منتخب عوامی نمائندوں کے بار بار وعدوں کے باوجودبھی ہسپتال کو فنڈ نہیں دیا جارہا انہوں نے کہا کہ ہمیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں ہمارے بال بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اسلئے ہم نے مجبور ہو کر ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروز کو تالے لگا کر بند کر دئیے اگر اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے مشتی میلہ ہسپتال کو فنڈ نہیں دیا تو بہت جلد ایمر جنسی سروسز بھی معطل کرکے مکمل ہسپتال کو تالے لگادینگے دوسری جانب مشتی میلہ ہسپتال میں او پی ڈی سمیت دیگر سروسز کی بندش کے باعث اورکزئی کے لاکھوں قبائل صحت کے سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں عوام نے حکومت سے فوری طور پر ہسپتال کو فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے