اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی کے زیر صدارت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج ویلی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، منتخب نمائندے، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کیں۔ کھلی کچہری میں عوام الناس نے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی گزارش کی۔ ان مسائل میں مستوج ہائیڈل پاور، جی،پی،ایس چوئنج میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی، مستوج میں نادرا آفس کا قیام، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج میں بجلی کی عدم دستیابی، کرایہ ناموں پر عملدرآمد، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ٹینڈر شدہ کاموں کو جلد از جلد شروع کرنا اور مستوج میں ٹرانسپورٹ اڈے کا قیام شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ذکر شدہ تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کئے اور متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اداروں سے منسلک مسائل فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کو یقینی بنائیں تاکہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا اصل مقصد حاصل ہوسکے۔عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی مستوج بروغل سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے رپورٹ کے مطابق بروغل روڈ سے برف اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ٹریکٹر اور لوکل مزدوروں کے ذریعے روڈ صاف کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مستوج شندور روڈ کی صفائی کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے اور بہت جلد مذکورہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بحال کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے