شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن ہی سے ہماری تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور ہم مفید شہری ملک کو دے سکتے ہیں۔ اسلئے ہماری ٹیم سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے بھر پور محنت کریں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ بھرتی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر الپوری کے دفتر میں سب ڈویژن الپوری کے سرکل افسران اور سکول لیڈر کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈی ای او محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا تعلیم کی معیار پر خصوصی فوکس کررہی ہے اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے سر پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم دل لگا کر اور خلوص نیت سے کام کریں اور بچوں کی تعلیم کو معیاری بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بھروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول لیڈر اپنے کلسٹرز میں سکولوں کا ٹارگٹ کے مطابق وزٹ کریں اور ماڈل لسن دیں پھر اس کا دیگر وزٹس میں جائزہ بھی لیا کریں اور خصوصی رپورٹنگ کریں۔ انہوں نے سرکل آفیسران کو اس عمل کی خصوصی نگرانی کرنے اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات بھی دیے۔ انہوں نے انے والے داخلہ مہم کواور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو سب ڈویژن کے اسکولوں، مانیٹرنگ طریقہ کار اور امتحانات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے معیاری تعلیم بارے کئے گئے اقدامات اور اپنی ٹیم کی کارکردگی پر بھی ڈی ای او کو بریف کیا۔