شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے سیاست کا ایک اور باب بند، بزرگ سیاستدان اور سماجی شخصیت حاجی زمین گل انتقال کر گئے،شانگلہ کے سیاست میں عوامی خدمت کرنے والے نامور شخصیت حاجی زمین گل کی سیاسی سفر کا اغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوا ضلع شانگلہ سوات اور ضلع بونیر کی مشترکہ ضلع کونسل کے رکن رہے تھے شانگلہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کی تعمیر نو سمیت ہزاروں کی تعداد میں ترقیاتی اور فلاحی کام کرنے والے حاجی زمین گل کی سیاسی تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی انہوں نے غوربند اور اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کی۔1979 کے بلدیاتی انتخابات میں شانگلہ کے ایک ضلع کونسل کی کے سیٹ سے رکن کونسل منتخب ہونے کے بعد عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی پیپلز پارٹی کے افتاب احمد خان شیر پاؤ کے ساتھ اختلاف کے بعد اور افتاب شیر پاؤکا ساتھ دیا چار دہائیوں تک افتاب احمد خان شیرپاؤ کے انتہائی قریب ساتھیوں میں سمجھے جانے والے حاجی زمین گل 2018 کے عام انتخابات سے قبل متوکل خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر گئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن بھی رہیں حاجی زمین گل شانگلہ کی سیاسی تاریخ کا غیر متنازعہ اور عوامی خدمت سے سرشار نام تھا ان کا شمار شانگلہ کے ان بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے انہوں نے ضلع بناؤ تحریک سمیت شانگلہ کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بے پناہ مثالی اقدامات کیے جو یاد رہیں گے حاجی زمین گل کی سیاسی بصیرت ان کے مخالفین بھی خوب تعریف کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے