شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور پولیس کے درمیان ایک ہفتے بعد جرگہ کامیاب،بار ایسوسی ایشن کا ضلع بھر کے عدالتوں سے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان،شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو الپوری چوک میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ہونے والے جھگڑے ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ الپوری میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی ہدایت پر تین وکلاء کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز سے وکلاء نے شانگلہ بھر کے تمام عدالتوں اور مجسٹریٹ سمیت دیگر عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے الپوری چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور ڈی پی او دفتر کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد دارالقضا ہائی کورٹ مینگورہ بینچ ایسوسی ایشن سمیت ڈسٹرکٹ بار سوات خیبر پختون خواہ بار کونسل اور اسلام اباد بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر بار کونسل نے شانگلہ میں وکلاء کے خلاف ہونے والے مقدمے کو یکطرفہ اور جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا اور ان معاملے کو اعلی سطح پر اٹھانے کا اعلان بھی کیا تھا جب کہ ضلع شانگلہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے تمام عدالتوں سے وکلا کا بائیکاٹ رہا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت مقامی جرگوں کی کوششوں سے دونوں فر یقین کے درمیان جمعرات کو کامیاب ہونے کے بعد و شانگلہ بار ایسوسی ایشن نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے صلح کا اعلان کیا۔اس موقع پر شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کی طویل کوششوں کے بعد جرگہ مشران جس میں تحصیل کونسل الپوری کے اراکین سماجی رہنماؤں فیض احمد،ذوالفقار علی، تحصیل ناظم الپوری ودیگر تحصیل ناظمین ووکلاء اور دیگر سیاسی مشران اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروایا جس پر انہوں نے تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔ _________________________________________________________________________________________________________________________________________

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے