اسلام آباد (مانند نیوز)کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے۔

بالی وڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھی، یہ دونوں اپنی خوبصورتی اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز (FILA 2025) میں شرکت کی اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر وکی کوشل کب سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں گھر سے باہر جانا ہے۔

وکی کوشل نے کترینہ سے پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی

کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی میرے گھر پر کے بیوٹی کی میٹنگ ہوتی ہے، وکی مجھ سے پوچھتے ہیں، آج کیا پلان ہے؟ جیسے ہی میں کہتی ہوں کہ کے بیوٹی کی میٹنگ ہے، وہ فوراً کہتے ہیں، اچھا مطلب تم چاہتی ہو کہ میں پورا دن گھر سے باہر رہوں۔

کترینہ نے مزید کہا کہ وکی ہمیشہ انہیں اسپیس اور وقت دیتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنے برانڈ کے بیوٹی سے متعلق اہم فیصلے لے رہی ہوتی ہیں۔

کترینہ کیف نے یہ بھی اعتراف کیا کہ میرے بیوٹی برانڈ نے ذاتی طور پر بھی مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سب سے بڑی چیز سیکھی، جو میرے شوہر ہمیشہ کہتے تھے، وہ یہ کہ مجھے بولنے دو، سب کو بولنے کا موقع دینا ضروری ہوتا ہے لیکن اب وہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ مجھے بھی بولنے دینا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے