جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) سابقہ فاٹا میں صحافت کی بنیاد رکھنے والے نامور صحافی اور ادیب سیلاب محسود کی برسی آج محسود پریس کلب میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود نے کہا کہ سیلاب محسود نہ صرف قبائلی اضلاع بلکہ پورے خطے میں صحافت کا ایک روشن باب تھے۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی اور حق کی آواز بلند کی، اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، چاہے اس کے لیے انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور وہ نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔تقریب میں شریک صحافیوں اور معززین نے سیلاب محسود کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق اور سچ کی صحافت کو فروغ دیں گے۔