اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت حج و عمرہ کے نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔

حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دورانِ حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے