جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر میں 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جسمیں جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں سپوتِ وزیرستان شہید ملت بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وانا پریس کلب کے رکن قسمت اللہ وزیر نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ہر سال یومِ پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک جو موجودہ اقبال پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں تاریخی قراردادِ لاہور منظور کی گئی، جسے بعد میں قراردادِ پاکستان کا نام دیا گیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ قسمت اللہ وزیر نے مزید کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کسی عام مقصد کے تحت نہیں بلکہ ایک عظیم نظریے کے تحت معرضِ وجود میں آیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو بانیانِ پاکستان کے خواب کے مطابق ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے۔ سیمینار میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے