جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سپوت وزیرستان شہید ملت بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کانی گرم پریس کلب، وانا پریس کلب اور محسود پریس کلب کے علاؤہ قبائل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران نے شرکت کی، تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ کانی گرم پریس کلب کے صدر ملک عرفان الدین برکی، وانا پریس کلب کے ممبر قسمت اللہ وزیر اور محسود پریس کلب کے ممبر رفیق عالم اور قبائل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے اس موقع پر جہاں ایک جانب دو قومی نظریے کے عملی اظہار پر زور دیا وہی ضم شدہ اضلاع میں جاری بدامنی پر شدید افسوس و تشویش کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ضم شدہ اضلاع نے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور دوسری طرف اگر ان کے ریوارڈ کو دیکھا جائے تو ان قربانیوں کو خاطر خواہ توجہ تک نہیں دی جا رہی، کانیگرم پریس کلب کے صدر ملک عرفان الدین برکی کا کہنا تھا کہ شہید بریگیڈیئر مصطفی ایک کرے اور سچے انسان تھے اور ان کی اس وطن کے لئے خدمات ہیں انہوں نے شہید بریگیڈیئر مصطفی برکی کے نام پرحکومت سے یادگار قائم کرنے کا مطالبہ کیا، وانا پریس کلب کے ممبر قسمت اللہ وزیر نے اس موقع پر پیغام دیا کہ قوم کو تب ہی یکجا رکھا جا سکتا ہے جب تمام صوبوں کے افراد کو یکساں شہری حقوق میسر ہو، محسود پریس کلب کے ممبر انجینیئر رفیق عالم محسود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہید بریگیڈیئر مصطفی برکی کا خلا کبھی بھی پور نہیں ہو سکتا، تقریب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے کابینہ ممبر ارشاد محسود نے ایک 9 نکاتی قرارداد جس میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے اور ان کے نام سے یادگاریں قائم کی جائیں، وزیرستان میں پائیدار امن کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ علاقے میں استحکام آئے اور عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔ امن و امان کی بحالی کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو وزیرستان منتقل کیا جائے اور اس کی تعمیر کے لیے فوری طور پر مخصوص فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ انتظامی امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔ وزیرستان میں معیاری تعلیمی ادارے اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوانوں کو تعلیم اور عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں میسر آ سکیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کو تعلیم، روزگار اور بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوا، ارشد خان کا تبادلہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ میڈیا اور اطلاعات سے متعلق امور بہتر طور پر چلائے جا سکیں۔ جنوبی وزیرستان میں انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں اور پریس کلب پر حملے اور ان پر لگائی جانے والی قدغنوں کو فوری طور پر روکا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صحافت کی آزادی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحافی بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ علاقے میں سڑکوں، بجلی، پانی، اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں تاکہ بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو۔ اور نوجوان نسل غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔ وزیرستان کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے آزاد اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے تاکہ عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔ جیس قراردادیں بھی پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، سیمنار کے اختتام میں شہداء اور آمن وامان کے لئے خصوصی دعائیں کی سٹیج سیکرٹری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے