مالاکنڈ (مانند نیوز)مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سواریاں لے کر مسافر کوچ سوات سے پشاور جا رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔
چکوال میں مسافر بس اُلٹ گئی،5 افراد جاں بحق
حکام نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے درگئی اسپتال منتقل کر دیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کے سبب پیش آیا ہے۔