ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ڈیرہ جات کے بڑے ثقافتی و تفریحی فیسٹیول کا باضابطہ آغاز ہفتے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں سہ پہر تین بجے ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران کیا جائے گا۔ثقافتی رنگوں میں مزین ڈیرہ جات 20 اپریل تک جاری رہے گا جس میں مختلف ثقافتی،تاریخی،سیاحتی،کھیل وفنون اور تفریحی سرگرمیوں کو شائقین کی توجہ اور دلچسپی کیلئے ایک ہی تہوار میں جمع کیا گیا ہے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔افتتاحی تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ دیگر علاقوں میں پائی جانے والی مختلف قیمتی انواع کی مویشی کی نمائش کی