وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والے جان محمد وزیر جو کہ قوم زلی خیل کی شاخ ملک خیل سے تعلق رکھتے ہیں، کو تحصیل برمل کے علاقے ورائے نور سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی افراد نے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور عسکری حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جان محمد وزیر کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اغواکاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے