ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی یوتھ آفس ملاکنڈ کی جانب سے موسم بہار کے موقع پر” د ملاکنڈ رنگونہ” کے نام سے فوٹو اور ویڈیو گرافی مقابلہ کا انعقاد، 17 اپریل تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی آخری تاریخ مقرر۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامدالرحمان کی ہدایت پر ضلعی یوتھ آفس ملاکنڈ کی جانب سے موسم بہار کے موقع” د ملاکنڈ رنگونہ” کے نام سے فوٹو اور ویڈیو گرافی مقابلہ کا انعقاد کیا ہے۔جس کا مقصد ملاکنڈ کی سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی حیثیت اور ضلع کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اجاگر کرنا ہے۔ ملاکنڈ کی مقبول سیاحتی اور دوسری غیر مقبول مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر مقابلے کا حصہ بنیں اور انعام جیتنے کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ کی سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی حیثیت کی فروغ میں اپنا کردار ادا کیجئے۔ مقابلہ کیلئے درجہ ذیل شرائط مقرر کی گئی ہے جس میں عمر کی حد۔ 15 سے 29 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ویڈیو دورانیہ 2 سے 5 منٹ مقرر کیا گیاہے۔ ویڈیو میں مقبول سیاحتی اور تاریخی مقامات کو کور کیا گیا ہو یا غیر مقبول مقامات کو برائے سیاحت دریافت کیا گیا ہو۔ ویڈیواور تصویر تکنیکی اصولوں پر پورا اترتی ہوں۔ اپنی تصاویر اور ویڈیوز 17 اپریل 2025 تک بذریعہ ای میل بھیجیں. تصویر کے ساتھ نام، والد کا نام، عمر، موبائل، کیمرہ ڈیوائس کی تفصیل، تصویر کیلئے کیپشن بمعہ لوکیشن و تفصیل اوراپنا پتہ لازمی لکھے۔ تصاویر اور ویڈیوز اس ای میل ایڈریس youthmkd@gmail.com پر بھیجے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے