ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، وحید اللہ نے حکومتی کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران سواریوں سے کرائے کے بارے میں معلومات حاصل کی اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ملاکنڈ نے ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران سواریوں سے کرائے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ افسران نے ڈرائیوروں کو سختی سے بتایا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں جیل جانا ہوگا اسلئے سرکاری کرایہ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے