پبی (مانند نیوز) ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی ہدایات پرپبی سرکل کے تھانہ جات کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے شکا یات کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری میں عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی سرکل،عطااللہ اے سی پبی،امین گل ٹی ایم او پبی،حاجی محمد خان ایس ایچ او تھانہ پبی،سید محمد حنیف ایس ایچ او تھانہ جلوزئی،افتخار خان اے ایس ایچ اوتھانہ اکبرپورہ علاقہ عمائدین،علماءکرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی لاقہ عمائدین،عوام، علماءکرام نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل پر پیش کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات کی فروخت جاری ہیں جس سے نو جوان نسل تباہ ہو رہی ہیں اصل معنوں میں ان کے خلاف کا روا ئی ہو نا چا ہئے اپنے کار کردگی دکھا نے کے لئے پو لیس اپنء پیسیوں چرس آٗس خرید کر ان کے کھا تے میں ڈالتے ہیں دو دنوں میں ان منشیات فروشوں کے ضما نت ہو جا تے ہیں عد لیہ بھی اس پر نو ٹس لیں تحصیل پبی کے دیہا توں میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر پڑے ہیں انکے اٹھا نے کا بندوسبت کیا جا ئے ون ویلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروا ئی کریں پبی بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں ان کو ٹھیک کیا جا ئے جی ٹی روڈ پر ریڑھی با نوں نے سامنے رکھے ہیں اس کا نوٹ لیا جا ئے تھا نہ اکبرپورہ کے لئے موبا ئل گاڑی اور نفری دیا جا ئے پو لیس چو کی پشتونگڑھی کو مناسب جگہ پر منتقل کیا جا ئے سمیت دیگر مسا ئل پیش کئے۔اس موقع پر عطا اللہ اے سی پبی نے شرکاءکھلی کچہری کو ان سے متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ میں جلد ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے بھی کھلی کچری منعقد کر ونگا آپ بھی اس میں میرے ساتھ پل کا کردار ادا کریں اور اپنے نو جوان نسل کو ان خر بیوں سے دور رکھنے میں اپنا حصہ ڈا لیں عدنان اعظم ایس ڈی پی اوپبی نے شرکاءکو ضلع پولیس سربراہ عبدالرشید کا یہ عزم کہ(منشیات سے پاک نوشہرہ) دھرایا اور کہا کہ منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر کام جاری ہے منشیات فروش معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اسی طرح ہوائی فائرنگ کے خلاف آپ نے اور علماءکرام نے کلیدی کردار ادا کرکے چاند رات کو اللہ پاک کے فضل وکرم سے ہوائی فائرنگ کا تدارک ممکن ہوا اور آئیندہ بھی شادی بیاہ ودیگر خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے اجتناب کیلیے عوامی شعور اجاگر کرئینگے.مزید کہا کہ محکمہ پولیس آپ ہی سے ہے اور آپ ہی کی خدمت کیلیے ہے عوامی تعاون درکار ہوگاجرائم پیشہ،مشکوک افراد،نئے آنے والے کرایہ داروں پر کڑی نظر رکھیں پولیس گشت میں اضافی نفری تعینات کیجائیگی،رائیڈر و ابابیل سکواڈ بھی متحرک ہے۔ہم حتی الوسیع کوشش کرینگے کہ عوام کو پرسکون،جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،ضلعی پولیس سربراہ و میرے دفتر کے دروازے ہر عام وخاص کیلیے کھلے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے