دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں اوگرا نوٹیفائیڈ نرخوں کی خلاف ورزی پر پٹرول پمپ سیل کردیا گیا جبکہ مختلف بک سٹورز سے جماعت نہم اور دہم کے پاکٹ گائیڈز ضبط کرکے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالانوید اکبر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر سہیل احمد نے تحصیل دیر اور تحصیل لرجم میں مختلف بک سٹورز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جماعت نہم اور دہم پاکٹ گائیڈز ضبط کرکے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اس کے علاوہ اوگرا کے نوٹیفائیڈ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امتحانی ہالز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ امتحانی ہالز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے سکولوں کے سربراہان کو سخت ہدایات جاری کی گئی اس کے علاوہ تحصیلدار براول رحمان اللہ نے براول بازار میں سٹیشنری کی دکان کا معائنہ کیا اور ایک دکان سے بھاری مقدار میں پاکٹ گائیڈز ضبط کرکے موقع پر تلف کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکٹ گائیڈز اور نقل کے نظام میں معاون اداروں یا اشخاص کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔